الیکشن کمیشن کے لیے مناسب نہیں تھا کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرے، بیرسٹر گوہر خان

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے لیے مناسب نہیں تھا کہ انتخابات ملتوی کرے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ نہیں دے سکتے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 720 صفحات کے دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے، مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹریکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام شامل تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ قرار دینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں، ہم اس مسئلے کو ٹیک اَپ کرلیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی سے انتخابی نشان ’بلا‘ لیا جا رہا تھا تو ہم نے اس وقت بھی چیف جسٹس کے سامنے مخصوص نشستوں کا معاملہ اٹھایا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ جب ہمارے سامنے یہ معاملے آئے گا تو دیکھیں گے۔ اب جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے تو ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، انہیں وعدہ دلاتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ عدلیہ جلد فیصلہ کرے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی جماعت کو اسکی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ مخصوص سیٹیں نہیں مل سکتیں، جو 80 نشستیں زیادہ دی گئی ہیں ان میں سے 67 خواتین کی اور 11 نشستیم غیر مسلم کی ہیں۔ یہ نشتیں ہمیں یعنی سنی اتحاد کونسل کو ملنا تھیں۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں