بشریٰ بی بی کو ’زہریلی خوراک دیے جانے پر‘ کے پی کا پنجاب حکومت سے رابطہ

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے چیف سییکرٹری پنجاب کے نام خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت کی ڈاکٹروں کی ٹیم کو سابق خاتون اول کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں

خط میں بشریٰ بی بی کو زہریلی خوراک دیے جانے سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سابق خاتون اول کو قید کے دوران زہریلی خوراک دیے جانے کی اطلاعات ہیں اور وہ شدید در میں بھی مبتلا ہیں اس لیے خیبر پختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ اس کے تشکیل کردہ ڈاکٹروں کا پینل بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کرے۔

 

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں پر مشتمل پینل بشریٰ بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے گا جس کے بعد زہر دیے جانے کی  تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئنی حق ہے اور ہمیں امید ہے کہ حکومت پنجاب اس خط کا مثبت جواب دے گی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شب معراج کے موقعے پر ان کے کھانے میں ہارپک کے 3 قطرے ملائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’تحقیق سے پتا چلا کہ ہارپک سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل