‏جیل حکام کا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کروانے سے انکار

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی پرائیوٹ لیب سے کروانے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق جیل حکام نے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کروانے سے انکار کیا ہے۔

جیل حکام کے انکار کے بعد ان سے درخواست کی گئی کہ شفا اسپتال سے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ جیل حکام سرکاری اسپتال سے ٹیسٹ کرنے پر اصرار کرتے رہے۔

اس دوران بشریٰ بی بی کی ٹیم نے کہا کہ ہمیں سرکاری اسپتالوں کی رپورٹس پر اعتبار ہی نہیں ہے۔ آپ کسی بھی پرائیوٹ لیب سے کروادیں جس پر جیل حکام نے ٹیسٹ کروانے سے ہی انکار کردیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے بشریٰ بی بی اور ان کی ٹیم ٹیسٹ کروانے کے لیے جیل حکام سے اجزات طلب کررہے ہیں لیکن اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کر لیے، بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 دن پہلے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکلا نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں