بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے کوئی آثار نہیں، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ آج صبح ان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی، پمز کے چار ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے ساتھ تھی۔ ان کا معائنہ کیا ہے، انہیں زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں۔ اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے کوئی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ماضی میں کچھ ایسا ہوا ہو تو وہ کچھ کہہ نہیں سکتے۔ انہیں کچھ بدہضمی ہوئی تھی، کھانا نگلنے میں مشکل پیش آ رہی تھی، ان کی بھوک بھی ختم ہوگئی تھی۔اب ان کی یہ تمام کیفیات بہتر ہوچکی ہیں۔تاہم ان کی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں ہوئی۔ وہ اب بھی پوری طرح کھانا نہیں کھا رہی ہیں اور نہ ہی ان کا وزن پورا ٹھیک ہے۔ اس لیے ان سے کہا گیا ہے کہ بہتر یہ ہے، چیک کیا جائے کہ انہیں کوئی سنجیدہ مسئلہ تو درپیش نہیں۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی  کی طبعیت دو ماہ قبل کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔ اس وقت انہوں نے نہیں دیکھا تھا کہ ان کی طبیعیت کیوں خراب ہوئی تھی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے بقول بشریٰ بی بی خود بھی کہہ رہی ہیں کہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے، ان کا وزن وغیرہ کم ہوا ہے، اس لیے اس عمر میں ان کا ٹیسٹ کرلیا جائے تو بہتر ہوگا۔ ان کے خون کے کچھ ٹیسٹ ہوں گے، معدہ کا اندر سے کیمرے کے ذریعے معائنہ ہوگا۔ یہ  ضروری ہیں تاہم زہر کے حوالے سے ہم ٹیسٹ نہیں کر رہے ہیں۔

’ان کی صحت کی بحالی کافی حد ہوچکی ہے۔ البتہ کچھ علامات باقی ہیں کہ بھوک ٹھیک نہیں لگ رہی۔ ہم انڈوسکوپی کرکے دیکھ لیں کہ اندر کوئی زخم تو نہیں، السر وغیرہ نہ ہو۔ طبیعت کی خرابی معدے کی تیزابیت کی وجہ سے نہ ہوئی ہو۔ چیک کرکے ہم ان کا علاج کرسکتے ہیں‘۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ہفتہ کے روز ملاقات ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سادات خاندان کی منفی عکاسی ناگزیر نہ تھی‘، ناصر ادیب کی ’مٹی دے باوے‘ کی تحریر اور مکالموں پر کڑی تنقید

سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا

افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، سرغنہ سمیت 9 ملزمان گرفتار

شہر قائد میں ڈاکو راج، 46 ہزار سے زائد وارداتیں، 65 شہری قتل، 182 زخمی

دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ میں ’پٹیالہ پیگ‘ سمیت 4 گانوں پر پابندی

ویڈیو

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

سندھ میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، نوکوٹ میں ساڑھے 12 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم زبوں حالی کا شکار

انور مسعود: شعر و سخن کا جادو، قہقہوں کا سفر

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ