عمران خان نے کس دشمن کو خبر دی جو سزا بھگت رہے ہیں، علیمہ خان

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک کی خبریں باہر پہنچانا غداری ہوتی ہے ان کے بھائی نے کس دشمن کو انفارمیشن دی جو انہیں سزا مل رہی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سائفر کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غداری وہ ہوتی ہے کہ اگر اپ اپنے ملک کی انفارمیشن باہر کسی کو دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غداری تو عوام کے ساتھ ہو رہی تھی جن کا ووٹ چوری ہو رہا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ججز کو کیا مشکل پیش آ رہی ہے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ شاہ محمود اور عمران خان غدار ہیں یا نہیں، ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ لگنے لگ گیا ہے کہ ہم تمام پاکستانی ہی غدار ہیں اور یہ ملک کسی اور کا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم اپنا بندوبست کہیں اور کر لیں یا اپنے ملک کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں