اداکار جن کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تھے، اب بڑے فلمی ہیرو بن چکے ہیں

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سسپنس تھرلر ویب سیریز کُہرا گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تو بہت سے لوگوں نے اس کے مرکزی اداکار سویندر وکی کے حوالے سے کہا کہ ان کو راتوں رات کامیابی مل گئی ہے لیکن اس کے بعد اداکار نے حقیقت بیان کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

چندی گڑھ میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے سویندروکی نے وہ وقت یاد کیا جب کچھ سال پہلے انہوں نے ایک تھیٹر پروڈکشن میں کام کرکے 5,000 روپے کمائے اور ان پیسوں سے ریل کا کرایہ ادا کرکے بمبئی پہنچے۔ یہ رقم زیادہ دیر تک نہ چل سکی۔ ممبئی میں زندگی گزارتے ہوئے ایک وقت ایسا بھی آیا،  جب ان کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

 بالی ووڈ فلموں میں اداکار سویندروکی سائیڈ کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی فلم میں انہیں مرکزی کردار نہیں ملا۔ وہ پنجابی فلموں میں معاون کردار بھی ادا کرتے رہے ہیں۔ تاہم کُہرا سیریز میں وہ پہلی بار بطور ہیرو سامنے آئے ہیں۔

ویب سیریز ’کُہرا ‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا ’ تمام لوگوں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا، ہر شخص کو بالکل معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے، سیٹ پر ماحول پر سکون تھا، میں نے اچھی طرح سے تیاری کی اور کردار کا مطالعہ کرنے میں کافی وقت صرف کیا۔‘

متعدد ویب سیریز میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ ہر کردار میں کچھ نیا ضروری تھا۔ ‘سچ میں میرے پاس زیادہ کردار نہیں تھے، یہ وہ واحد کردار تھے جو مجھے آفر کیے گئے تھے، تاہم میں نے ہر کردار کے لیے مختلف طریقے سے تیاری کی، یقیناً اس کا کریڈٹ ڈائریکٹرز کو بھی جانا چاہیے۔‘

ان کی ویب سیریز کُہرا نیٹ فلیکس پر کافی مقبول ہوگئی ہے، جس کے بعد اداکار نے کئی بالی ووڈ اور مزید ویب سیریز سائن کرلی ہیں۔

کُہرا 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گئی تھی، جب سویندر وکی 50 سال کے تھے اور اس فلم میں بطور ہیرو ان کا پہلا کردار تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں