متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منطقع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطوں کو روک دیا ہے۔ یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ غزہ میں عالمی امدادی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 کارکنوں کے قتل کے بعد کیا ہے۔ ان کارکنوں کو چند روز قبل اسرائیل نے ٹارگٹ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زید آل نہیان نے اس واقعے پر اسرائیلی ہم منصب اسرائیل کاٹز کے ساتھ شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں، اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام نے اماراتی سفیر سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ملاقات کی تاہم اماراتی سفیر نے اس مسئلے کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تاریک ترین دن قرار دیا ہے۔

 واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات نارمل کرنے کے حوالے سے معاہدہ 2020 میں طے پایا تھا اور 2021 میں یو اے ای نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفات خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی حماس اسرائیل جنگ کے بعد سے اب تک 9 ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں۔ ان ممالک میں اردن، بحرین، ترکیہ، کولمبیا، ہونڈورس، چلی، بیلیز، جنوبی افریقہ اور چاڈ شامل ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ناراض، ملاقات سے انکار

ویڈیو

اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک