بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما کن 2 کھلاڑیوں کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرسکتے؟

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے دو ساتھیوں شیکھر دھون اور رشبھ پنت کے ساتھ کبھی کمرہ شیئرنہیں کریں گے۔

شریاس آئیر کے ساتھ نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کرتے ہوئے، بھارتی اوپننگ بلے باز اور کپتان روہت شرما نے مذاق میں کہا کہ وہ دھون اور پنت کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کریں گے کیونکہ وہ بے ترتیب ہیں اور 3 سے 4 دن تک اپنے کمرے صاف نہیں کرتے۔

’آج کل سب کو ایک ہی کمرہ ملتا ہے لیکن اگر مجھے ایک ہی کمرہ شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے، تو دو لوگ ہیں جن کے ساتھ میں اپنا کمرہ بانٹنا نہیں چاہوں گا؛ شیکھر دھون اور رشبھ پنت۔۔۔ وہ بہت گندے ہیں، پریکٹس کے بعد وہ اپنے کپڑے بستر پر پھینک دیتے ہیں۔‘

دی گریٹ انڈین کپل شو کے اسی پروگرام میں روہت شرما نے مزید بتایا کہ ان کے دونوں ساتھی کھلاڑیوں کا کمرہ ہمیشہ ’ڈونٹ ڈسٹرب‘ کے نوٹس پر ہوتا ہے کیونکہ وہ دوپہر 1 بجے تک سوتے ہیں، ہاؤس کیپنگ کا عملہ صبح کمرے صاف کرنے آتا ہے، اس لیے ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے کمرے ’ڈونٹ ڈسٹرب‘ پر رکھیں۔

’بصورت دیگر ہوٹل کا عملہ کمرے میں داخل ہوجائیں گے، چونکہ ’ڈونٹ ڈسٹرب‘ کے نوٹس کے باعث عملہ صفائی نہیں کرپاتا لہذا اسی وجہ سے ان کے کمرے اکثر 3 سے 4 دن تک گندے رہتے ہیں، یہ صورتحال ان کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ بن جاتی ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں ان کے ساتھ رہ سکوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

’ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کا جانور لے آئے’، ٹرمپ کی پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ کیٹی پیری مشکل میں، آسٹریلوی اداکارہ نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا

متوفی کوٹہ پر عملدرآمد: عدالت کا شہری کو 15 روز میں ملازمت دینے کا حکم

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟