فلسطین کی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے لیے ووٹنگ کل ہوگی

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعے کو فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے درخواست پر ووٹنگ ہوگی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں جمعے کو دوپہر 3 بجے فلسطین کی اقوام متحدہ کے مستقل رکن کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9  ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم 5 بڑی طاقتیں امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین اس قرارداد کو ویٹو بھی کرسکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کو کونسل کے 13 ارکان تک کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا کو اپنی ویٹو پاور استعمال کرنا پڑے گی۔

امریکا کا خیال ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ میں نہیں بلکہ فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو 2012 سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ تو حاصل ہے لیکن رکنیت نہیں دی گئی، سلامتی کونسل کے 193 میں سے 140 رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ کا ایک مکمل رکن بننے کی درخواست کو سلامتی کونسل سے منظوری کے بعد جنرل اسمبلی میں کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منظوری درکار ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو 2012 سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ تو حاصل ہے لیکن رکنیت نہیں دی گئی، سلامتی کونسل کے 193 میں سے 140 رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ کا ایک مکمل رکن بننے کی درخواست کو سلامتی کونسل سے منظوری کے بعد جنرل اسمبلی میں کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منظوری درکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ