حج 2024 کے تمام انتظامات مکمل، حج فلائیٹ آپریشن 9مئی سے شروع ہوگا

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا اور 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 9مئی سے 9جون تک ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ، رحیم یار خان ائیرپورٹ شامل ہیں۔

پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے، فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، 4 ائیرلائنز حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔ سعودی ایئرلائین، پی آئی اے، سیرین، ائیربلیو حج فلائیٹ آپریشنز میں شامل ہیں۔

خیال رہے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔

واضح رہے سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون