حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے 5 سال کے لیے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں لیا ہے۔

مرکز جماعت اسلامی منصورہ لاہور میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہوا۔

حلف برداری کی تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن شریک ہوئے۔

تقریب میں سید وقاص جعفری، محمد اصغر، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، علمائے کرام، مشائخ عظام، سینیئر صحافی، اینکر پرسنز، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

منصورہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نومنتخب امیر انجینیئر حافظ نعیم الرحمان حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا ہے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا تھا جو کہ منصورہ میں ہی 3 روز تک (19تا21 اپریل) جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت اور اتوار 21اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

بھارت میں ’کاکروچ یوتھ موومنٹ‘ کا احتجاجی آغاز، مودی حکومت کے خلاف دلی میں مظاہرہ

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟