امریکی یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر 100 سے زیادہ طلبہ گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک میں قائم کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر 100 سے زیادہ طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی سربراہ مینوش شفیق نے بتایا کہ گرفتار یونیورسٹی کے طلبہ 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف مہینوں سے احتجاج کررہے تھے، انہیں کئی بار انتباہ کیا گیا کہ وہ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور انہیں منتشر ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلبہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ احتجاجی کیمپ میں موجود تمام طلبہ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ معطل کیے جاچکے ہیں اور اس وقت کیمپ میں موجود طالب علموں کے پاس یونیورسٹی کے احاطے میں موجود رہنے کا اختیار نہیں رہا اور ان کی حیثیت ناجائز قابضین کی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار یونیورسٹی کیمپس پہنچے اور انہوں نے احتجاج میں شریک طلبہ کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگائیں اور پھر بسوں کے ذریعے انہیں پولیس اسٹیشن پہنچا دیا۔

گزشتہ 50 سال کے عرصے میں یہ کولمبیا یونیورسٹی کیمپس میں طالب علموں کی پہلی بڑی گرفتاری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟