کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’یکجہتی غزہ نائٹ ‘، ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام شہر قائد کراچی میں فلسطین کے مظلوم عوام سے منفرد طریقے سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’یکجہتی غزہ نائٹ ‘میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

یکجہتی غزہ نائٹ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے جو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

غزہ نائٹ میں شریک افراد کی جانب سے پاکستانی عوام سمیت پوری امت مسلمہ سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 30 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

حالیہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے مگر اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp