معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر روہت شیٹی زخمی ہوگئے

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلموں کے معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر روہت شیٹی اپنے آنے والی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی حیدرآباد میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سیکوئنس فلماتے ہوئے زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق روہت شیٹی کی انگلیوں میں زخم آیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

طبی امداد ملنے کے بعد روہت شیٹی واپس سیٹ پر آئے اور انہوں نے شوٹنگ مکمل کی۔

خیال رہے کہ روہت شیٹی کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا، وویک اوبرائے اور شلپا شیٹی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی اور یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں