’آپ کی قسم پھر کبھی بیٹ نہیں توڑوں گا‘ ویرات کوہلی اور رنکو سنگھ کیوں الجھ پڑے؟

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی سے دوسری بار ان کا بیٹ مانگا تو کوہلی غصے میں آگئے۔

انڈین اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ پر برس پڑے، آئی پی ایل میچ کے دوران کولکتہ کے پلیئر رنکو سنگھ ویرات کوہلی کے پاس  درخواست لے کر گئے کہ وہ انھیں دوبارہ اپنا بیٹ گفٹ کردیں۔ رنکو نے کوہلی سے کہا کہ آپ نے جو بیٹ دیا تھا وہ ایک اسپنر کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹوٹ گیا تھا۔ اس پر کوہلی نے کہا کہ تو میں کیا کروں؟

ویرات کوہلی نے رنکو سے کہا، ’تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اگر میں اسی طرح بیٹ بانٹتا رہا تو باقی ٹورنامنٹ میں میرے لیے مشکل ہوجائے گی۔‘ کوہلی کی اس بات پر رنکو نے جواب دیا، ’آپ کی قسم پھر کبھی بیٹ نہیں توڑوں گا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ہر کوئی ویرات کوہلی سے ان کے بیٹ چرانا چاہتا ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ (کوہلی) پہلے پوچھتا ہے کہ بیٹ کہاں سے ٹوٹا پھر بولتا ہے کہ میں کیا کروں۔

ایک صارف نے ویرات کوہلی اور رنکو کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی لڑائی ایسے ہی ہے جیسے چھوٹا بھائی بڑے سے جھگڑا کر رہا ہے اور وہ جانتا ہے کہ بعد میں اسے مطلوبہ چیز مل جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور