اقلیتیں، صحافی اور اختلاف رائے رکھنے والے نشانہ بنے، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے بھارت میں گزشتہ سال ہونے والی انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان ہونے والے پرتشدد واقعات میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منی پور میں تنازعات کی وجہ سے مئی سے نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے دیگر حصوں میں صحافیوں، اقلیتوں اور دیگر اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تنقید کرنے والوں پر دباؤ ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، خصوصاً اقلیتوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ بھارتی وزیراعظم مودی نے انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب میں بھارتی مسلمانوں کو گھس بیٹھیے قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں