گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ جبکہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیسن گلیسپی کو  پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لا رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے، پاکستان ٹیم کے لیے کی گئی تینوں تقرریاں 2 سال کی مدت کے لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔ فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

اظہر محمود نے محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ملک واپس آیا ہوں، ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ پوری کوشش کریں گے ٹیم کی صلاحیتیوں کو نکھار سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا

’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!

کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا

لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان جنوبی افریقہ دوسرا ٹی 20: مہمان ٹیم نے 15 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟