پورا فوکس ورلڈ کپ پر ہے یقین ہے ٹرافی لے کر آئیں گے، بابر اعظم

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اپنا 100فیصد دیں گے، پورا فوکس ورلڈ کپ پر ہی ہے، اور یقین ہے کہ ٹرافی لے کر آئیں گے۔ ماضی میں بھی ٹرافی جیتنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے نہیں جیت سکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حارث رؤف کی فٹنس میں جلد بہتری آئی ہے، عامر جمال کو پالش ہونے میں وقت لگے گا، وہ بہترین آلراؤنڈر ہے، اس نے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ حسن علی کو بیک کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی تھی، پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں۔ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے اور تیاری بھی اچھی ہے۔ ٹیم میں 15 کے 15 پلیئرز اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں اس وقت محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان ہیں۔ چیئرمین پی سی بی اپنا 100 فیصد دینے کا کہہ رہے ہیں، ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا اس پر بیٹھ کر بات کریں گے، کوئی ذاتی فیصلہ نہیں ہورہا، 7سیلیکٹرز ہیں ان کی مشاورت سے فیصلے کررہے ہیں۔

ٹیم کے لیے جو بیسٹ تھا وہ سلیکٹ کیا، تمام کھلاڑی میرے لیے اہم ہیں

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں مختلف کنڈیشنز ملیں گی، نیو یارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، ورلڈ کپ اب سر پر پے روٹیشن کے لیے وقت کم ہے، اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کررہے ہیں۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں یہی کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں۔

بابر اعظم نے نئے کوچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیری کرسٹن تجربہ کار ہیں وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، گیری کرسٹن جتنا جلدی ٹیم کو جوائن کرلیں اتنا ہی اچھا ہوگا۔

’صائم ایوب الگ پلیئر ہے، وہ کبھی بھی کچھ بھی پرفارم کرسکتا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کس کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے ایک ماہ پہلے نہیں بتا سکتا، لیکن بھارت کے خلاف اچھا کمبی نیشن لے کر جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp