حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے، کیونکہ 3900 روپے فی من گندم خریداری کے لیے پالیسی جاری کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی تاہم ابھی تک اس کا آغاز نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں فصل گندم مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ سرکاری قیمت پر گندم خریداری نہ کرکے کسانوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کا حکم دے اور مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس بار حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے من مقرر کی ہے مگر دوسری جانب سے گندم خریداری کا ہدف کم کردیا ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ ان کے پاس پہلے سے درآمد کی گئی گندم گوداموں میں پڑی ہوئی ہے اس لیے مزید گندم کی خریداری ممکن نہیں۔

حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے کسانوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور سرکاری سے بھی کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں