عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 241900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1715 روپے کمی کے بعد 207390 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190108 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 2316 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے