اساتذہ نے طلبا کے لیے کلاس کو سوئمنگ پول میں بدل دیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اترپردیش میں اسکول کے کلاس روم کو مصنوعی تالاب میں تبدیل کرنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے  جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلبا اپنے منفرد آبی کلاس روم کے تجربے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

آل انڈیا ریڈیو کے مطابق یہ پہل بچوں کی درخواست سے شروع ہوئی، جس نے قنوج ضلع کے پرائمری اسکول کے اساتذہ کو کلاس روم کو ایک عارضی سوئمنگ ایریا میں تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ کمرے میں میزوں اور کرسیوں کی جگہ پانی نے لے لی جس سے طلبا کے لیے ایک سحر انگیز ماحول پیدا ہو گیا۔

ویڈیو میں بچوں کو پانی سے بھرے کلاس روم میں بیٹھے، ایک دوسرے کے اوپر پانی چھڑکتے اور کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ 2 بچوں کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بچوں کے چہرے پر خوشی بکھیرتی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو نے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ تبصرے اور تقریباً 5,000 لائکس حاصل کیے ہیں، ناظرین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض نے اساتذہ کی ذہانت اور لگن کی تعریف کی اور طلباء کی زندگیوں میں خوشی لانے کی ان کی کوششوں کو سراہا۔ دوسروں نے اپنے بچپن کے تجربات کی یاد تازہ کی اور اسی طرح کی تفریح کے لیے پرانی یادوں کو بیان کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘دیکھو یہ بچے کتنے معصوم ہیں، کیا وہاں ایک امیر گھرانے کا بچہ تیراکی کرے گا؟ یہ ان کی معصومیت ہے کہ وہ اس سے خوش ہیں۔’

ایک اور صارف نے لکھا ‘اساتذہ کی زبردست کاوش! ان کی کوششوں کو سلام۔’

ایک صارف نے اپنی بچپن کی یادوں کو بیان کرتے لکھا واہ، اتنا اچھا اشارہ۔ مجھے یاد ہے جب میں چھوٹا تھا تو میں اپنے باتھ روم میں دروازہ بند کر کے تولیوں سے سوئمنگ پول بناتا تھا۔

ایک خاتون نے لکھا ’اس لیے کہ ریاست انہیں ایک حقیقی سوئمنگ پول دکھانے کے لیے لے جانے کی متحمل نہیں ہو سکتی تھی، اس کے بجائے انہوں نے یہ مضحکہ خیز حرکت کا ارتکاب کیا۔ حکومت کتنی غریب ہو جاتی ہے جب سرکاری اسکول کے بچوں کو تھوڑی سی مراعات دینے کی بات آتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں