زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے، مریم نواز

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ زراعت اور صنعت سمیت آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے ۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں انہیں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے ضمن میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتاہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے، عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

’حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایف سی ایوارڈ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات، پیشرفت ہونی چاہیے، طارق چوہدری

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے