لاہور پولیس کے اہلکار اکیلے وردی میں سفر نہ کریں، حکم نامہ

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سے بچنے کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اکیلے وردی میں سفر نہ کریں، بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی پر آئیں اور بغیر یونیفارم ہی ڈیوٹی سے گھر جائیں۔

حکم نامے کے مطابق، تھانوں میں تعینات پولیس اہلکار اپنا یونیفارم تھانے میں رکھیں گے۔ پولیس اہلکاروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اگر ضروری کام کے لیے کہیں جانا مقصود ہوتو وہ وردی میں سفر نہ کریں۔

پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کہیں جانا ہو تو کم از کم 2 پولیس اہلکار سفر کریں۔ تھانوں کے اہلکاروں سمیت گارڈ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں  کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلکار دوران سفر سرکاری اسلحہ ساتھ ضرور رکھیں۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایس او پیز کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئےجاری کیے گئے۔ واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ ہفتے 3 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں