’میں اکیلی کافی ہوں‘، ثانیہ مرزا کا دو ٹوک پیغام

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دنیا بھر میں اپنے مداحوں خصوصاً نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

لیجنڈ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی پوری زندگی متعدد چیلنجز کا جرات اور خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور ان پر قابو پایا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔

اپنی پوسٹ میں ثانیہ نے لوگوں کی جانب سے لڑکی ہونے کے طعنوں، پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات میں ان کے شکوک و شبہات اور تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر ایسے موقع پر کامیاب ہوکر دکھایا اور ان لوگوں کو بتایا کہ میں نے یہ کامیابی حاصل کی کیونکہ ’میں اکیلی کافی ہوں۔‘

اس ویڈیو میں ثانیہ نے کہا، ’جب جب لوگوں نے کہا لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب مت دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر انہیں بتایا میں اکیلی کافی ہوں، جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں، اس کے بعد زندگی میں مجھے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کیونکہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

دراصل ثانیہ نے یہ پیغام ایک ویڈیو اسٹریمنگ چینل پر ایک فلم ’اکیلی‘ کے پریمیئر کی پروموشن کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں ثانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ بھی ایک ایسی کہانی ’اکیلی‘Jio سینیما پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ