اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دیدی

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلطان اذلان شاہ فیلڈ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی بھی سمیٹ لی، اس سے قبل پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان خان نے ایک ایک گول کرکے جنوبی کوریا کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا 30 واں ایڈیشن 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کپ میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اتوار کو سلطان اذلان شاہ فیلڈ ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنی حریف ٹیم جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کر دیا، جنوبی کوریا کی ٹیم چاروں کوارٹرز میں کوئی بھی گول نہ کر سکی، پاکستان نے اس طرح زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

اس سے قبل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے دی۔

سابقہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان کو جنوبی کوریا پر پہلے سے ہی برتری حاصل تھی۔ جنوبی ایشیائی ملک نے کوریا کے خلاف مجموعی طور پر 14 میچ جیت رکھے تھے۔ دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی تھیں۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ہفتے کے روز ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر سفیان خان نے ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ زکریا حیات اور ابو بکر محمود نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 ء میں پہلے راؤنڈ رابن مرحلہ ہوگا جس میں تمام 6 ٹیمیں ایک بار ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پوزیشنل پلے آف ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘