اذلان شاہ ہاکی کپ: جاپان سے میچ برابر ہونے پر بھی پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آگے

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹیبل پر بھی سب سے آگے ہے۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو جاپان کی جانب سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا۔

تاہم پاکستان نے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے میچ بچا لیا۔

قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں کے 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پاکستان پہلے جبکہ جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کو دن کے ایک بجے کھیلے گا۔ قبل ازیں قومی ٹیم ملاٸیشیا اور کوریا کو شکست دی چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp