اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان کی کینیڈا کو بھی 4-5 سے شکست، پوائنٹس ٹیبل پر راج

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو بھی شکست دے دی۔ پاکستان نے یہ مقابلہ 5-4 گول سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق، کھیل کے آٖغاز میں کینیڈا کو پاکستان پر 0-2 سے برتری حاصل تھی، تاہم پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے گول داغ کر کینیڈا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

اس دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2 جبکہ لیاقت ارشد، رانا وحید اشرف اور علی غضنفر نے ایک ایک گول کیا۔

کینیڈا کی جانب سے ڈیوس شان نے 2 گول جبکہ سدھو ہربیر اور بٹر ایوجوت نے ایک گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور جاپان کے خلاف میچ برابر ہونے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر بھی سب سے آگے ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے افتتاحی میچ میں میزبان ملائشیا کو 5-4 اور جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی