’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نجی ٹی وی ’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ‘ میں بحث کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں گفتگو کے دوران مہربانو قریشی کے ہنسنے پر عظمیٰ بخاری غصے میں آ گئیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’ آپ کے لیے پورا ملک لطیفہ ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، تھوڑی سی اخلاقیات ہونی چاہییں۔ جو بندہ پی ٹی آئی میں جاتا ہے اس کے اندر سے اخلاقیات کیوں ختم ہو جاتی ہیں، آپ میری توہین کر رہی ہیں۔‘

مہربانو قریشی نے عظمیٰ بخاری کو جواب دیتے ہوئے کہا’ آپ کی گفتگو لطیفے سے کم نہیں ہے۔ احتجاج، جمہوریت اور اظہار رائے پر پابندی ہے اور اگر مشکل حالات میں ہنس لیں تو کیا اس پر بھی پابندی ہے۔‘

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا’ اب جب آپ بات کریں گی تو میں رونے لگ جاؤں گی۔ جس پر اینکر منصورعلی خان نے کہا:’ مہربانو قریشی! آپ نے ہنسنا نہیں ہے اور عظمیٰ بخاری! آپ نے رونا نہیں ہے۔‘

اس دلچسپ ویڈیو کلپ پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ عظمیٰ بخاری جس بات پر مہر بانو کو اخلاقیات کا درس دے رہی تھیں، 5 منٹ بعد خود وہی حرکت کرتی نظر آئیں۔

میر باقر شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو آپ ایسی حرکتیں ہی کرتے ہیں۔

شہناز نامی صارف نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے پاس لفظی طور پر یہی رہ گیا ہے، پورے شو میں صرف اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ پروگرام میں آپ کو مسکرانے یا ہنسنے کی اجازت ہے۔

 ایک ایکس صارف نے اینکر منصورعلی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں اور عظمیٰ ! آپ نے رونا نہیں ہے‘ یہ کہتے ہوئے انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اور سب کہہ بھی گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں