دفعہ 144 نافذ العمل ہے، 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی خلاف قانون با بغیر اجازت کے احتجاج اور ریلی منعقد نہیں کرنے دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں اسلام آباد پولیس نے لکھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں کسی بھی خلاف قانون، بغیراجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دے گی۔

اسلام آباد پولیس نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی۔

پوسٹ کے مطابق کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم