پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا۔
مزید پڑھیں
پی ایس ای کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کم ہوکر 72601 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح73 ہزار 79 رہی۔
شیئر بازار میں آج 97 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت ساڑھے 23 ارب روپے رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 9804 ارب روپے ہے۔
72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس24پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد سے آگے چلا گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
بدھ کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 680 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 100 انڈیکس 72 ہزار785کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔