وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے، ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ہفتہ کو ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس لندن کے چیف اکانومسٹ و ڈائریکٹر پروفیسر عدنان خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے۔

’ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں‘

انہوں نے مزید کہاکہ ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر برطانوی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے اقدام کو سراہا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک