نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکومت بیجنگ کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے امور خارجہ کمیشن، جنرل آفس کے ڈائریکٹر وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے اور دورے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی رہنماؤں، سینیئر وزرا اور کارپوریٹ شعبہ کے سرکردہ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے۔ یہ دورہ ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ کو مزید گہرا کرنے، بنیادی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کی توثیق، سی پیک سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، علاقائی امن اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کو تقویت دینے کے حوالہ سے دونوں ممالک کے عزم اور اس کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے ’پی آر جی‘ کے درمیان تاریخی معاہدہ

پاکستان اقوام متحدہ کی خلائی ٹیکنالوجی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

’کٹھ پتلیوں کو ہی نہیں ڈوریں ہلانے والوں کو بھی دیکھ لوں‘، اپنے خلاف تحقیقات پر ایلون مسک کی ڈیموکریٹس کو دھمکی

پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر سے صحتیاب ہوگئے

پی ٹی سی ایل گروپ کی مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری، آمدن میں 62 فیصد اور آپریٹنگ منافع میں 181 فیصد اضافہ

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟