سورج پر خوفناک دھماکے اور طوفان، ماہرین نے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کر دیا

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج پر شدید دھماکہ ہوا ہے جس سے طاقت ور ترین شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا ہے۔ جس سے ماہرین نے مواصلاتی نظام میں خربیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کر دیا ہے۔

ناسا سمیت فلکیات پر ریسرچ کرنے والے عالمی اداروں اور امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز سورج پر طاقت ور ترین دھماکے ہوئے ہیں جس سے طاقت ور ترین شمسی طوفان رونما ہوا ہے، ماہرین نے ویڈیو اور تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ 21 برسوں کے دوران یہ اب تک کا سب سے طاقت ور شمسی طوفان ہے جو زمین سے ٹکرا گیا ہے اور اس طوفان کے باعث زمین پر آنے والی مقناطیسی لہریں قطب شمالی سے جنوب تک پھیل گئیں۔

ماہرین کے مطابق یہ نظام شمسی میں پیدا ہونے والے اس طوفان کے باعث پیدا ہونے والی حیرت انگیز روشنیوں کو امریکا، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی نایاب واقعہ ایک بڑے سن اسپاٹ کلسٹر کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے ذریعے سورج میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ سورج پر پیدا ہونے والے اس طوفان کا مجموعی پھیلاؤ کئی لاکھ کلومیٹر تک پھیل گیا جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ زمین کے رقبے سے 15 گنا بڑا ہے۔

ادھر امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نےخبردارکر دیا ہے کہ سورج پر بننے والے اس طوفان کے نتیجے میں زمین کے ماحول پر سخت اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔

اس سے کرہ ارض کا مقناطیسی میدان متاثر ہو گا جس سے مواصلاتی نظام میں بڑے پیمانے پر خربیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ