امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے اپنے اتحادی ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، کے زیر استعمال ایف 16 لڑاکا طیاروں کے اہم ریڈار سسٹمز کی دیکھ بھال اور تکنیکی معاونت کے لیے ایک بڑا معاہدہ کیا ہے۔

پاکستان ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 488 ملین ڈالر تک مالیت کا یہ معاہدہ دفاعی کمپنی نارتھروپ گرومین کو دیا ہے، جو ایف-16 طیاروں میں نصب APG-66 اور APG-68 ریڈار سسٹمز کی انجینئرنگ اور تکنیکی سپورٹ فراہم کرے گی۔

یہ معاہدہ کسی ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ ایک ’ملٹی نیشن سپورٹ فریم ورک‘ کے تحت کیا گیا ہے، جس کے ذریعے 20 سے زائد ممالک آئندہ ایک دہائی تک ان سسٹمز کی مرمت، اپ گریڈ اور تکنیکی مدد حاصل کر سکیں گے۔

معاہدے کے تحت تمام کام امریکی ریاست میری لینڈ میں انجام دیا جائے گا اور یہ سلسلہ 2036 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق یہ منصوبہ طویل المدتی فضائی بیڑوں کی آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان کے حوالے سے یہ پیشرفت کسی نئی خریداری کے بجائے موجودہ ایف 16 طیاروں کی مسلسل دیکھ بھال اور سپورٹ کا تسلسل ہے، جو ملک کی فضائی صلاحیت کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کے ایف 16 بیڑے کی اپ گریڈیشن کے لیے 686 ملین ڈالر کے ایک علیحدہ منصوبے کی بھی اطلاع دی تھی، جس میں جدید ایویونکس، محفوظ کمیونیکیشن سسٹمز اور ڈیٹا لنک ٹیکنالوجی کی بہتری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکی حکام کے مطابق ان اپ گریڈز کا مقصد طیاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں آئندہ دہائی تک فعال رکھنا ہے، بغیر اس کے کہ زمینی سطح پر اضافی امریکی موجودگی درکار ہو۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ دونوں اقدامات امریکہ اور اس کے شراکت دار ممالک کے درمیان “مینٹیننس بیسڈ دفاعی تعاون” کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر نئے ہتھیاروں کی بجائے موجودہ نظاموں کی بہتری اور تسلسل پر توجہ دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ