روبینہ خالدنے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر روبینہ خالد نے باضابطہ طور پر  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یعنی بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

بی آئی ایس پی کے ملازمین سے افتتاحی خطاب میں تعلیم اور معاشی مواقع کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے اپنے وژن کا اظہار  کرتے ہوئے روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مقدس نوعیت پر زور دیا ۔

روبینہ  خالد کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ان کے لیے مقدس ہے کیونکہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر رکھا گیا ہے، جن کا مشن ان کا کام ہے. ’ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ایک پیسہ ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔‘

بی آئی ایس پی ٹیم کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، روبینہ خالد نے غیر متزلزل لگن اور ایمانداری کے لیے اپنی توقعات کا اظہار کیا، انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ پروگرام  سے مستفید ہونے والوں کی خدمت میں، جو کہ زیادہ تر یتیم اور بیوہ ہیں، دیانتداری اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔

’میں امید کرتی ہوں کہ ہم پوری ایمانداری کے ساتھ مل کر کام کریں گے کیونکہ یہ غریب لوگوں کا پیسہ ہے۔ ہمیں ادائیگیوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہےاور مجھے اس سلسلے میں آپ کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔‘

اس سے قبل بی آئی ایس پی کے سابق چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے روبینہ خالد کے دیرینہ عزم کو سراہتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ڈاکٹر امجد ثاقب کی توثیق چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی سماجی انصاف کے لیے ایک سرشار وکیل کے طور پر ساکھ کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے نئی چیئرپرسن کو  بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات اور حال ہی میں شروع کیے گئے پروگراموں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی، روبینہ خالد نے پسماندہ افراد کے لیے  ہنرمندی کے مواقع بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی رقوم تقسیم کے عمل میں وقار اور احترام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘