برطانوی خاتون نے برق رفتاری سے کھڑکیاں صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی خاتون نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی تیز ترین ونڈو کلینر کے طور پر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

ایلیسیا بروز نے صرف 16.13 سیکنڈ میں 3 معیاری 114.3 x 114.3 سینٹی میٹر (45 x 45 انچ) آفس کی کھڑکیوں کو صاف کرکے خواتین کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ان کے والد، ٹیری ’ٹربو‘ بروز نے مردوں کی کٹیگری میں سنہ 1997 سے اب تک متعدد بار ریکارڈ توڑا ہے، حال ہی میں 2009 میں حیران کن 9.14 سیکنڈز کے ساتھ۔

ایلیسیا نے کہا کہ میری کوئی عرفیت نہیں ہے تاہم میڈیا نے مجھے ایک نام دینے کی کوشش کی ہے۔

33  سالہ خاتون کبھی بھی پیشہ ور ونڈو کلینر نہیں رہیں اور آٹوموٹو انڈسٹری میں کام کرتی ہے لیکن انہوں نے بہترین کارکردگی انجام دی۔

ایلیسیا اپنے والد کو مقابلہ کرتے اور انہیں عروج پر پہنچتا دیکھتے بڑی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں کھڑکیوں کی صفائی کے کاروبار میں کبھی نہیں رہی لیکن میں نے بچپن میں یہ بہت کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی کبھی اپنے والد کے ساتھ لندن جاتیں اور انہیں کام کرتا دیکھتیں اور ونڈو کلیننگ شوز میں شرکت کرتی تھیں جن کی میزبانی فیڈریشن آف ونڈو کلینرز کرتی تھی۔

سنہ2019  میں اپنے والد کی معاونت کرتے ہوئے انہوں نے صفائی کے ایک شو میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔ ایلیسیا نے خواتین کے ریکارڈ کو بنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا جس پر منتظمین نے ایک ہزار پاؤنڈ کا نقد انعام رکھا تھا۔

خواتین کے مقابلوں کے گزشتہ ریکارڈ کو 0.15 سیکنڈ کے فرق سے توڑ دینے کے بعد ایلیسیا اپنی رفتار بڑھانے اور اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان