جرمنی کے لیے اسٹوڈنٹ ویزے کے شیڈول کا اعلان، ترجیح کسے ملے گی؟

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں قائم جرمن سفارتخانے نے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواستوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

جرمن سفارت خانے نے 21 مئی سے شروع ہونے والے موسم سرما کے سمسٹر 2024-2025 کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 2024 کے سمر سمسٹر کے لیے داخلہ لیٹر والے طلبا کو ایم اے کے آخر تک اپوائنٹمنٹس آفر دینی بند کردی جائے گی جبکہ 2024 کے سمر سمسٹر کے لیے 15 مئی کے بعد کا کوئی بھی داخلہ لیٹر خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ سفارتخانے کے مطابق اس حوالسے سے متاثرہ طلبا کو ای میل کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ویزا کے عمل کو ہموار کرنے اور سفارت خانے کو موصول ہونے والی درخواستوں کی بڑی تعداد کو حل کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

اسکالرشپ کے حامل اور پی ایچ ڈی طلبا  کو ترجیح دی جائے گی

جرمنی کے سفارتخانے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ویزے کے حوالے سے جرمن اداروں سے اسکالرشپ کے حامل درخواست دہندگان اور پی ایچ ڈی طلبا کو ترجیح دی جائے گی جبکہ ایسے طلبا کے لیے ایک خصوصی آن لائن رجسٹریشن کیٹیگری ہے جنہوں نے 3.7 یا اس سے اوپر کا سی جی پی اے حاصل کیا ہے۔

درخواست دہندگان کو ویزا کی درخواست کے لیے دستاویزات کا ایک جامع سیٹ تیار کرنا ہوگا جن میں مختلف فارم، پاسپورٹ اور شناخت کی کاپیاں، تعلیمی ریکارڈ، مالی ذرائع کا ثبوت اور ہیلتھ انشورنس شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے