بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی عمرہ ادائیگی،شوہر شعیب ملک نظر نہ آئے

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماہ رمضان سے قبل خاندان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کر لی۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں انسٹا گرام پر مدینہ منورہ سے کچھ تصاویر شئیر کی ہیں ، ان تصاویر میں ان کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن ان کے شوہر شعیب ملک کسی تصویر میں بھی نظر نہیں آئے۔

ایک تصویر میں ثانیہ مرزا عبایا پہنے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

تصویر:انسٹاگرام

جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے اپنی بہن انعم مرزا کی بیٹی کو اٹھا رکھا ہے۔

تصویر:انسٹاگرام

ثانیہ نے اپنی بھانجی کو ہاتھ میں اٹھائے ایک سیلفی بھی پوسٹ کی جس میں ان کے والدین سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ خاندان کے ہمراہ سیلفی شیئر کیے جانے پر ایک صارف نے سوال پوچھا کہ شعیب ملک کہاں ہیں؟

تصویر:انسٹاگرام

واضح رہے کہ حال ہی میں ثانیہ مرزا کے ریٹائر ہونے پر ان کے لیے حیدر آباد میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے 20 سالہ طویل کیرئیر کا جشن منانے کے لیے بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

خیبر پختونخوا حکومت کاوعدہ وفا نہ ہوسکا، لانگ مارچ کے باوجود بروغیل سڑک کی تعمیر دھری رہ گئی

پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن میں کتنا اضافہ ہوا تھا اور اب فی لیٹر کتنا مارجن وصول کررہے ہیں؟

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی فورس تشکیل دی جارہی ہے، معاون وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ