درِفشاں سلیم ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں اور اسکی خاص وجہ ان کی حقیقت پسند اداکاری کے علاوہ ان کا آسمان چھوتا حسن بھی ہے۔
اداکارہ جس بھی اداکار کے ساتھ کاسٹ کی جارہی ہیں وہ جوڑی ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے اور اسکی ایک مثال ڈراما ’عشق مرشد‘ میں درِ فشاں کی اداکار بلال عباس کے ساتھ جوڑی ہے جو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب چرچوں میں ہے۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ درِفشاں اور بلال عباس خفیہ نکاح کر چکے ہیں لیکن اس افواہ کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
اداکارہ کے ایک حالیہ جاری انٹرویو کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ لوگوں کی کس بات سے وہ حیران رہ گئیں۔درِفشاں نے کہا کہ ‘ مجھے بہت لوگوں نے ایک ویڈیو بار بار بھیجی جس کو میں نے ایک دن کھول کر دیکھا۔ یہ کہنے کے بعد درِفشاں رُک گئیں اور کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ میری بات ریکارڈ نہیں کی جارہی ہوگی’ جس پر میزبان نے کہا کہ ‘ریکارڈنگ ہورہی ہے۔
درِفشاں نے یہ سن کر کہا کہ ‘ خیر کوئی بات نہیں’ اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ اس ویڈیو میں تھا کہ عشق مرشد کو بہت زیادہ سرچ کیا جارہا ہے اور اس میں ہیروئن کے بارے سب سے زیادہ جو سرچ کیا جارہا ہےوہ ہے درِفشاں کی ہاٹ تصاویر’۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے مرد بھی ہیں جو صرف اسی عورت کو طاقتور سمجھتے ہیں جو انکے لیے اسکرین پر پریزینٹیبل ہو اور اس کی وہ نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں جبکہ ایسے مرد بھی ہیں جو عورت کی کامیابی کو دل سے قبول کرتے ہیں۔
درِفشاں نے کہا کہ میرے والد، بھائی یا ہماری انڈسٹری سے ہی تعلق رکھنے والے بے شمار مرد ان اچھے مردوں میں شامل ہیں جو حقیقی معنوں عورت کی عزت اور احترام کے حامی ہیں، ہمارے ڈراموں میں دکھائے جانے والے اچھے مردوں کے کردار زیادہ تر مرد رائیٹرز نے ہی لکھے ہیں۔


















