سوشل میڈیا پر وائرل ’کی بورڈ‘ ٹرینڈ کیا ہے؟

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر آئے روزکوئی نہ کوئی نا کوئی ٹرینڈ وائرل ہوتا رہتا ہے، ایک میم ، ایک ویڈیو کلپ یا ایک تصویر چند سیکنڈز میں وائرل ہوتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بن جاتی ہے۔

آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جس ٹرینڈ نے طوفان برپا کر رکھا ہے وہ کی بورڈ سے متعلق ہے جس میں صارفین کی جانب سے ایک پوسٹ کی جا رہی ہے جس میں ایچ سے ایل تک دیکھنے کو بو لا جاتا ہے۔ اس ٹرینڈ میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری ہے۔

جیسے کہ کوئی اگر یہ لکھتا ہے کہ اپنی کی بورڈ پر جے اور کے کے درمیان دیکھیں تو اس کا مطلب ہو گا جسٹ کڈنگ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے صارفین دلچسپ میمز کا سہارا لیتے ہوئے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

ایسی ہی ایک میم وائرل ہے  Yاور P جس میں انڈین فلم گول مال کے مشہور کردارجو گونگے فرد کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اکثر فلم میں ’آئی او‘ بولتے ہیں ،میم میں لکھا گیا ہے کہ اپنے کی بورڈ میں
کےدرمیان دیکھیں اور ساتھ ہی اس کردار کی تصویر لگا دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہور شخصیات، اسپورٹس پیجز، اور انٹرٹینمنٹ پورٹلز بھی اس ٹرینڈ کا حصہ لے رہے ہیں۔ ٹینس اسٹار نے بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

 


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیچ نے بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے میم شئیر کیا۔


واضح رہے کہ اس ٹرینڈ میں صارفین دو لفظوں کا حوالہ دیتے ہیں جس کے بعد دیکھنے والے صارفین اپنی مرضی کا مطلب اخذ کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ٹرینڈ مئی 2021 میں 4Chan (جو کہ انگریزی زبان میں تصویریں شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ہے) پر شیئر کیے گئے ایک میم کے ساتھ شروع ہوا، جس میں anime سیریز K-On کے ایک کردار کی میم شیئر کی گئی۔ میم میں لکھا گیا کہ، “اپنے کی بورڈ پر ’T اور O کے درمیان دیکھیں‘ اور تیزی سے مقبولیت حاصل کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں