سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور رؤف حسن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما باقاعدگی سے اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کررہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بھی تحریک انصاف کے طرز کی پریس کانفرسز کیں، سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت پر شوکاز کرنا احسن اقدام ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے گزشتہ ہفتے عدلیہ مخالف پریس کانفرنسز کی تھیں جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر دونوں رہنماؤں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے 18 مئی کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور 2 ہفتے کے اندر توہین عدالت کے نوٹسز کے جواب دینے کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘