وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوئے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبرسے ملاقات کرکے ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان اور دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورہ پر روانہ
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ pic.twitter.com/IOqRj7kzt4
— PMLN Digital (@PMLNDigital) May 22, 2024
واضح رہے کہ 19 مئی کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ عبدالہیان ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔