عمران خان کا خدشہ: پنجاب حکومت تحقیقاتی کمیشن قائم کرے گی

جمعرات 23 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی جانب سے خود پر قاتلانہ حملے کی حکومتی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیے جانے پر پنجاب کی نگراں حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ  ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے سنگین الزام کی جامع تحقیقات ہو اور ہر دو صورتوں میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف ایک آدھ روز میں آپریشن کیا جائے گا اور اصل پلان انہیں مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے پولیس سربراہان نے 2 اسکواڈ تشکیل دیے ہیں جو جمعرات یا جمعہ کو ان کے خلاف آپریشن کے دوران خود ہی کچھ پولیس والوں کو قتل کردیں گے اور پھر اسی بہانے ایکشن لیتے ہوئے انہیں (عمران خان) اسی طرح قتل کریں گے جس طرح بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کو کراچی میں مارا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟