ریلوے: 6.7 ارب ڈالر کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ریلوے کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دے دی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 6.7 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کے تحت پی سی ون منصوبے  کی منظوری دیتے ہوئے اسے حتمی فیصلے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کے زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات، زراعت و خوراک، تعلیم، توانائی، صحت، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ شعبہ سے متعلق منصوبہ جات زیر غور آئے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ

سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون کے علاوہ 3 دیگر منصوبے بھی حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوائے جن میں 9239.5 ملین روپے مالیت کا میر پور اسلام گڑھ روڈ پر رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کا منصوبہ، 14927.5 ملین روپے سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3، 3 دانش اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ اور 58079.85 ملین روپے مالیت کا مظفر آباد مانسہرہ ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے۔

علاوہ ازیں، سی ڈی ڈبلیو نے 23 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے منظور کیے گئے منصوبوں میں آزاد جموں و کشمیر ویمن یونیورسٹی باغ کے قیام، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام خیبرپختونخوا کے قیام، زرعی اصلاحات سے متعلقہ منصوبہ، فلکیاتی مشاہدے سے متعلق منصوبہ اور اسلام آباد ٹیکنو پولس کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا