بشکیک سے 205 طلبا کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بشکیک سے205 طلبا کولے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بشکیک سے آنے والے طلبا کا استقبال کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر طلبا کے اہلخانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 205 بچے کراچی پہنچے ہیں، سندھ کے مزید 180 طلبا کرغزستان میں ہیں جن میں 6 زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان بچوں کے لیے خصوصی پرواز بھیجیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کرغزستان کا واقعہ کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہدایت دی تھی کہ طلبا کی واپسی کا بندوبست کریں، سندھ حکومت نے بچوں کی واپسی کا بندوبست کیا اور ان کے والدین سے بھی رابطے میں رہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ کو واپس لایا گیا ہے، صوبائی حکومت طلبا کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ حکام اور شہریوں سے مسلسل رابطے میں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کے والدین اور رشتہ دار بھی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، کرغستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت نے کیا اور طلبا کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ آج 205 طلبا کی واپسی ہوئی جن میں 55 لڑکیاں اور 150 لڑکے شامل ہیں، کرغستان سے واپس آنے والے 99 طلبا کا تعلق کراچی جبکہ دیگر طلبا کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے