خبردار! موبائل مسیج پر موصول ہونے والا لنک نہ کھولیں، ورنہ بڑا دھوکا ہو سکتا ہے

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دُنیا دن بدن ترقی کر رہی ہے، آئے روز نت نئی ٹیکنالوجی آ جاتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بہت سے معاملات میں کیش کی ڈیلنگ کرنا ترک کر کے موبائل بینکنگ یا ایزی پیسہ جیسی دیگر ایپ کا استعمال شروع کر دیا ہے، ویسے تو یہ سب کچھ بالکل محفوظ ہوتا ہے تاہم ہیکرز آئے روز ایسے طریقے اپناتے ہیں کہ جس سے وہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے رقم منتقل کرلیتے ہیں۔

بینک اور دیگر ادارے فراڈ سے بچنے کے لیے آگاہی مہم یا پرسنل پیغامات بھیجتے رہتے ہیں، کافی حد تک لوگ محتاط ہو گئے ہیں تاہم گزشتہ چند دنوں سے فراڈ کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے کہ جس میں کوئی پن (پاسورڈ) تو نہیں مانگا جاتا تاہم صرف ایک سوال کے ذریعے اکاؤنٹ ہیک کرلیا جاتا ہے۔

سب سے پہلے پاکستان پوسٹ کی جانب سے موبائل پر میسج آتا ہے کہ آپ کا کوئی پارسل آیا ہے تاہم غلط پتے کی وجہ سے موصول نہیں ہو سکتا، آپ اس لنک کو اوپن کر کہ درست معلومات درج کریں۔ آپ جب وہ لنک کھولتے ہیں تو وہ آپ سے صرف2  سے 3 سوال پوچھتا ہے کہ گلی نمبر کیا ہے، یا آپ کا پسندیدہ جانور یا گاڑی کون سی ہے۔

اس سوال کے جواب سے پہلے ہی وہ آپ کے ای میل کا پاسورڈ تبدیل کر لیتے ہیں اور پھر اسی ای میل اکاؤنٹ کے ذریعے بینکنگ موبائل اکاؤنٹ یا دیگر اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کر کے رقم نکال لیتے ہیں۔ اسی فراڈ سے بچاؤ کی باقاعدہ آگاہی کے لیے پاکستان پوسٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی آگاہی پیغام جاری کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بگ باس 19 کے فاتح گورو کھنہ کو تاحال انعامی رقم نہ مل سکی

بھارت کے سابق معروف چائلڈ اداکار کی لاش گھر سے برآمد

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت