وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی میاں محمد نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے،ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) August 1, 2026
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور مجموعی صورتحال سے متعلق مختلف معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ تاہم جاری کردہ اعلامیے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔













