برطانوی انتخابات 2024: کس کا پلڑا بھاری ہے؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں جاری تازہ انتخابی سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب کہ بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھی کیئر اسٹارمر سے شسکت کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

برطانوی ادارے یوگووڈاٹ کو ڈاٹ یو کے نے سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22-21 سے مئی 2024 میں کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں دو بڑی جماعتیں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے حق میں 46 فیصد رائے دہندگان نے رائے دی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کے حق میں صرف 21 فیصد لوگوں نے اپنی رائے دی ہے۔

وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان سے قبل کرائے گئے تازہ ترین اس سروے میں کنزرویٹو پارٹی کو 21 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ لیبر پارٹی کو 46 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

سروے کے مطابق رشی سونک کی پسندیدگی اور دیگر خصوصیات کے لحاظ سے بھی گراف تیزی سے گر رہا ہے، ایک وجہ یہ بھی ہے کہ معیشت 2022 کے اوائل کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

رشی سنک کے بارے میں صرف 20 فیصد لوگ مثبت خیالات رکھتے ہیں جبکہ 71 فیصد ان کے بارے میں منفی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ اس سے اس مہینے میں پسندیدگی کا اسکور منفی 51 ہے، جو ان کا اب تک کا سب سے کم سطح پر آنے والا گراف ہے۔

رشی سنک کے مقابلے میں لیبر پارٹی کے کیئر اسٹارمر بہت زیادہ مقبول ہیں، اگرچہ مجموعی طور پر وہ غیر مقبول ہیں لیکن 34 فیصد برطانوی عوام لیبر پارٹی کے رہنما کے بارے میں مثبت نقطہ نظر رکھتے ہیں اور 51 فیصد منفی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین سروے کے نتائج کو لندن کی موجودہ حکومت کے لیے ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ بھی رواں سال برطانیہ  کے مجوزہ انتخابات سے قبل۔ یہ امر  ووٹروں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے اور اس کے گہرے اثرات الیکشن  کے نتائج پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

پبلک ہیلتھ سروس پر عوامی اعتماد گزشتہ چند سالوں سے مسلسل کم ہو رہا ہے۔ خاص طور سے 2020 ء میں کورونا کی وبا نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ دو ہزار بیس سے نیشنل ہیلتھ سروس پر اعتماد اور اس بارے میں اطمینان کی شرح 29 فیصد گری ہے۔

رطانوی ووٹر اور وزیر اعظم  رشی سونک  کے لیے صحت کی دیکھ بھال کا موضوع سماجی مسائل کی فہرست میں مسلسل سب سے اوپر پائے جانے والے تین اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ رشی سونک کی کنزرویٹیو پارٹی ویسے ہی رائے شماری میں لیبر پارٹی سے پیچھے ہے۔

دریں اثناء رشی سونک کی قدامت پسند پارٹی کی الیکشن مہم میں مریضوں کے اعلاج کے لیے انتظار کے اوقات کو کم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع، کانگریس کا کنٹرول کس کے ہاتھ آئے گا؟

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا