شانگلہ: مسافر جیپ کھائی میں جاگرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد لقمہ اجل بن گئے

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بیلے بابا سے پاگوڑی جانے والی مسافر جیپ تودو اوبو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میتوں کو وہاں سے نکالا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مرنے والے افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی