آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افواج کے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں فضائی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق 16 مارچ کی شب پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

کارروائی کے دوران کابل میں 2 مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

فضائی حملے کے بعد ثانوی دھماکوں سے بلند ہونے والے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ایک بڑا گولہ بارود کا ذخیرہ تھا۔

ننگرہار میں بھی کارروائی کے دوران پاک افواج نے 4 مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس دوران ملٹری تنصیبات سے منسلک لاجسٹک انفرااسٹرکچر، ایمونیشن اور ٹیکنیکل سامان کو بھی تباہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت کے زیرِ استعمال ان تمام تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جو اس کے مختلف دہشتگرد پراکسی گروپس، بشمول فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان، کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں، جیسا کہ منسلک فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

طالبان حکومت کے پروپیگنڈا کرنے والوں کے جھوٹے دعوے نہ تو افغان عوام کو دھوکہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کو ان کی ان گھناؤنی کارروائیوں سے گمراہ کر سکتے ہیں، جن کے ذریعے وہ خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی اور حمایت کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘